Author Topic: ملک میں بیک وقت تعلیمی سیشن کا آغار منصوبے پر عملدرآمد  (Read 307 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملک میں بیک وقت تعلیمی سیشن کا آغار منصوبے پر عملدرآمد
پہلے مرحلے میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کا رواں سال 7 سے 10دن پہلے اعلان کرینگے :بورڈ کمیٹی چیئرمین کے اجلاس میں فیصلہ پنجاب کی پی بی سی سی کے آئندہ اجلاس میں حتمی تاریخوں کا اعلان ہو گا ، بورڈ سربراہوں کو پہلے نتائج کے اجراکی ہدایت، گزشتہ سال نتائج 21 جولائی کو آئے تھے

لاہور: پورے ملک میں ایک وقت میں تعلیمی سیشن شروع کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کااعلان رواں سال سات سے دس دن پہلے کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کے اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعتوں کے نتائج کو گذشتہ سال کی نسبت سات سے دس دن پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گذشتہ ماہ ایجوکیشن کے بین الصوبائی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی سیشن کو ایک ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ ہو ا تھا اور اس حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو کہا گیا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٖٹ کے امتحانات کے نتائج کو 31 جولائی تک جاری کریں ۔ پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین نے تمام آٹھ بورڈ زکے سربراہوں کو وقت سے پہلے نتائج جاری کرنے کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایات کی ہیں ۔ پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کے اجلاس میں پنجاب کی پی بی سی سی کے آئندہ اجلاس میں حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائیگا ۔ گذشتہ سال میٹرک کے نتائج کاا علان 21جولائی کو کیا گیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 14 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"