Author Topic: کالج آف ایمرجنسی میڈیسن پاکستانی ڈاکٹروں کوتربیتی کورس کرائے گا  (Read 306 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کالج آف ایمرجنسی میڈیسن پاکستانی ڈاکٹروں کوتربیتی کورس کرائے گا
راولپنڈی : ایمرجنسی میڈیسن کا شعبہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ اس شعبے سے منسلک ماہر ڈاکٹرز ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کو ابتدائی تشخیص اور علاج مہیا کرتے ہیں تاہم س شعبہ سے منسلک ماہر ڈاکٹرز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسکی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عمرکی کوششوں سے ہولی فیملی ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میڈیسن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کیلئے برطانیہ کے رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت برطانیہ کا رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن ہولی فیملی کے 30ڈاکٹروں کو ایک سال کا تربیتی کورس کرائے گا جس کو ایمرجنسی میڈیسن فائونڈیشن پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ برطانوی ڈاکٹرز کی پہلی ٹیم 17سے 19جون تک راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کریگی۔ اس دوران وہ ہولی فیملی ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے کے علاوہ سینئر ڈاکٹروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرینگے۔ یوکے سے آنیوالے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر ایاز عباسی‘ ڈاکٹر جاسم لونگ اور امیلی بیٹ شامل ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 15جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"