PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on January 18, 2019, 12:56:17 PM

Title: نجی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم نامہ جاری
Post by: sb on January 18, 2019, 12:56:17 PM

نجی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کرنے والے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
 سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 5 ہزار سے کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد کمی سے مستثنی ہوں گے ۔
 سپریم کورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں اور والدین سکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد  ایڈیشن میں مورخہ 18 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی