PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Pashtoonkhwa Students => Topic started by: sb on June 17, 2019, 11:10:30 AM

Title: جامعہ بلوچستان میں ایماندار شخص کووی سی تعینات کیاجائے‘ پی ایس ایف
Post by: sb on June 17, 2019, 11:10:30 AM

جامعہ بلوچستان میں ایماندار شخص کووی سی تعینات کیاجائے‘ پی ایس ایف
کوئٹہ: پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیاہےکہ طلباء وطالبات کی بدقسمتی ہے کہ بلوچستان کی بااثرقوتوں نے ہمیشہ انہیں پسماندہ رکھنے کی پالیسی اپنارکھی ہے تعلیمی میدان میں کسی صورت ترقی نہیں ہورہی بلکہ منصوبہ بندی کے تحت پسماندگی کو فروغ دیاجارہاہے جس کی مثال جامعہ بلوچستان ہے جہاں دوردراز علاقوں سے آنے والے طلباء چند دن مہمان بن کر واپس جانے پرمجبور ہوجاتے ہیں
 کہ وہ بھاری فیس ادانہیں کرسکتے تعلیم کاحصول غریب طلباء اورطالبات سے دورکیاجارہاہے بیان میں کہاگیا کہ طلباء کی فیس کی مد میں آنے والے پیسے ادارے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے جمع یا خرچ ہورہے ہیں بیان میں گورنر بلوچستان سے اپیل کی گئی کہ وی سی کو فارغ کرکے کسی ایماندار اورقابل شخص کو وی سی جامعہ بلوچستان تعینات کیاجائےاورتحقیقاتی اداروں سے جامعہ میں ہونےو الی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ17جون 2019ء کو شائع ہوئی