چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے امتحانی مراکز کے دورے امتحانی عملے کے چھ اہلکار معطل
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے ہونے والے امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کے دورے کرکے پندرہ کاپی کیس کیے‘ موبائل فونزاور نقل کا مواد ضبط کرلیا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر دوانٹرنل سپرنٹنڈنٹ سمیت امتحانی عملے کے چھ اہلکاروں کو امتحانی ڈیوٹی سے خارج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی میرپورخاص کے زیراہتمام گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے پیرکو میتھامیٹک اوربیالوجی کے پرچے کے دوران چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ راجپوت نے بورڈ کے افسران کے ساتھ جھڈو اورنوکوٹ گرلز اوربوائز کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے پندرہ کاپی کیس کیے اور متعدد موبائل فونز اور نقل کرنے کا مواد ضبط کیا جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر دو انٹرنل سپرنٹنڈنٹ سمیت امتحانی عملے کے چھ اہلکاروں کو امتحانی ڈیوٹی سے خارج کردیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے اپنے دورے کے دوران امتحانی عملے کو امتحانی عمل شفاف بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کے بہترانتظامات کیے تھے۔
شکریہ جسارت