آپ نے بہت اہم اور مفید معلومات پختنون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بارے میں ارسال کی ۔ جس کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔
جس طرح آپ نے خواتین کے کالج میں خواتین ٹیچر کے لئے کامیاب کوشش کی ۔ وہ لائق تحیسن ہے ۔
اگر پاکستان کی دیگر طلبا تنظیمیں بھی آپ کی پیروی کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی مسائل کے حل کے لئے حقیقی کوشش کریں۔ توپاکستان تعلیمی میدان میں دنیا میں نمبر ون آسکتا ہے ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی تنظیم ضلع چمن ساتھ ساتھ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
اور آپ کی طرف سے اس طرح کی اچھی اچھی خبر آتی رہے گی ۔