Author Topic: زبان  (Read 1046 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
زبان
« on: August 31, 2009, 03:38:42 PM »
زبان

زبان ثقافت كا اہم حصہ ہے كیونكہ خیالات، احساسات اور محسوسات كے اظہار كے لیے زبان اہم ترین ذریعہ ہے۔ زبان كسی بھی قوم كی شناخت كا ایك اہم ذریعہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے كہ ہر قوم اپنی زبان كو عزیز سمجھتی ہے اور اس كے فروغ كے لیے مناسب اقدامات كرتی ہے۔ بہت سے ممالك میں ایك سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ كسی ایك ملك میں بولی جانے والی تمام زبانیں اس ملك كی ثقافت كا حصہ ہوتی ہیں۔ البتہ ان میں سے ایك زبان كو قومی سطح پر رابطے كی زبان كے طور پر استعمال كیا جاتا ہے۔ اسے قومی زبان كہتے ہیں۔