بنام AIOU SOLVED ASSIGNMENTSگروپ
السلام علیکم
یہ کوئی اچھا کام نہیں جو آپ کر رہے ہیں۔ اگر اس کی بجائے کوئی اچھا کام کرتے تو اس زیادہ پیسے کماسکتے تھے۔
یہ ایک میٹھا زہر ہے جو آپ نشہ کی طرح بے وقوف طلبہ کو فراہم کررہے ہیں۔
جو طلبہ آپ سے تیار شدہ امتحانی مشق خرید کر نمبر حاصل کریں گے۔ وہ عملی زندگی کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
یہ ہو سکتا ہے کہ وہ بہت اچھی نوکری حاصل کرلیں۔ لیکن جب کسی اہم عہدہ پر لگا جائیں گے تو اپنی نااہلیت کی وجہ سے اس محکمہ کی کوالٹی کو بھی مثاثر کریں گے ۔
جس سے ملک کا مجموعی نقصان ہوگا۔ اور ہم سب مثاثر ہوں گے ۔
مثلا نادرا(شناختی کاڈر جاری کرنا والا محکمہ ) کی وجہ سے ہر پاکستانی کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے ۔چونکہ میرے خیال میں اس کے اندر نکمے لوگوں کی بھرمار ہے ۔
ہم اگر بھارت سے بلکہ دنیا میں بہت پیچھے ہیں تو اس کی وجہ بھی ہمارا قانون شکن قومی رویہ ہے۔
ہماری اندر لاقوانینیت بہت زیادہ ہے ۔ جس کا نقصان پورے معاشرہ کو ہوتا ہے۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے
::تمہارا بہترین دوست وہ ہے ۔ جو تمہاری برائی تم کو بیان کریں۔::
میری تمام برئ باتیں آپ کے آئندہ زندگی کی سمت درست کرنے کی ایک کوشش ہے ۔
والسلام
آپ کا خیر خواہ
حاجی میاں محمد اکبر