Author Topic: میٹرک عملی امتحان میں عملہ ڈیوٹی سے غائب  (Read 703 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
میٹرک عملی امتحان میں عملہ ڈیوٹی سے غائب
لاہور: میٹرک عملی امتحانات میں ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کا ڈیوٹیوں سےغائب ہونےکا انکشاف ،لاہور بورڈ نےڈیوٹی سے غائب ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کے ڈیوٹیاں نہ دینے سے عملی امتحان کی سیکریرسی متاثر ہونے کا خدشہ تھا، بورڈ نے ڈیوٹیوں سے غائب ڈی آئی کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا، ڈیوٹی سے غیر حاضری کا ڈیٹا بنک عملے سے لیا جائے گا۔

سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس کا کہنا ہےکہ ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا، ڈی آئی کی عدم دستیابی کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔متعلقہ ڈی آئی کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ 17 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"