PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: sb on November 19, 2018, 11:04:33 AM

Title: نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کمیٹی تشکیل
Post by: sb on November 19, 2018, 11:04:33 AM

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کمیٹی تشکیل
ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فرسٹ ائیر کے طلباء و طالبات سے فولنگ کی روک تھام کے لئے سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور فولنگ میں ملوث طالبعلموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی ٰکمال پاشا نے مراسلہ کے ذریعے طلبا کو انتباہ کیا ہے کہ اگر کسی طالبعلم کے بارے میں ثابت ہوگیا کہ وہ فولنگ میں ملوث ہے تو اسے یونیورسٹی سے بھی نکالا جا سکتا ہے ،
اگر طالبعلم ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے تو اسے فوری طور پر ہاسٹل سے نکال دیا جائے گا اور اسے نشتر انتظامیہ کی جانب سے آخری وارننگ سمجھا جائے،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں سال اول ایم بی بی ایس کلاسز کا آغاز آج 19 نومبر(پیر )سے ہو گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 19ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی