Author Topic: یونیورسٹی روڈ کراچی نیا تعمیر ہونے والا کوریڈور3 کا ٹریک بیٹھ گیا  (Read 1280 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی روڈ کراچی نیا تعمیر ہونے والا کوریڈور3 کا ٹریک بیٹھ گیا
   
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر کوریڈور تھری کے حال ہی میں تعمیر کئے جانیو الے ایلیویٹڈ یو ٹرن کے ایک ٹریک کو سڑک بیٹھ جانے کے باعث جمعرات کے روز ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جس سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی پر یونیورسٹی روڈ کے ٹریفک کو سگنل فری کرنے کیلئے سفاری پارک کے سامنے ایلیویٹڈ یو ٹرن تعمیر کیا گیا ہے اور اس کا افتتاح کوریڈور تھری کے دیگر فلائی اوورز کے ساتھ گزشتہ ماہ 13/ تاریخ کو گورنر سندھ نے کیا تھا لیکن تین ہفتے بعد ہی یونیورسٹی روڈ سے راشد منہاس روڈ جانے والے ٹریفک کیلئے ایلیویٹڈ یوٹرن کے نیپا جانے و الے ریمپ کے ختم ہونے کے بعد سڑک بیٹھ گئی جس کے باعث جمعرات کو اس پر ٹریفک بند کردیا گیا اس سلسلے میں جب ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز رشید مغل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہاں سے 48/ انچ قطر کی پانی کی لائن گزرتی ہے جس میں 3/ جگہ لیکیج ہے اس وجہ سے سڑک بیٹھ گئی تاہم جمعرات کی شام اسے مرمت کردیا گیا اورٹریفک کو صرف ڈیڑھ گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کسی بھی منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز وہاں سے گزرنے والی تمام یوٹیلٹی سروسز اور تنصیبات کے بارے میں ان کے اداروں سے تفصیلات حاصل کرتا ہے جس کی تمام ادارے نشاندہی کرتے ہیں اس کے بعدہی کسی فلائی اوور،انڈر پاس یا سڑک کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوتا ہے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے علم میں اگر یہ بات پہلے سے نہیں تھی تو یہ اس کی نااہلی ہے۔
شکریہ جنگ