PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => Karachi Secondary Board => Topic started by: گل on June 28, 2008, 07:02:26 PM

Title: سماعت سے محروم میٹرک کے طلبہ کے نتائج
Post by: گل on June 28, 2008, 07:02:26 PM

 
سماعت سے محروم میٹرک کے طلبہ کے نتائج   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر جاوید افتخار نے سماعت سے محروم طلبہ کے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2008ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے یہ نتائج جمعرات کو رات گئے جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق دیوا اکیڈمی فار دی ڈیف گلشن اقبال کے راجہ بشارت نے پہلی ، اسی ادارے کے اسماعیل ابراہیم نے دوسری اور اسی ادارے کی آمنہ پرویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دسویں کے امتحانات میں شرکت کے لئے 6 اداروں کے 88 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ، 88 ہی نے شرکت کی اور تمام امیدوار فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئے جبکہ نتائج کا تناسب 100فیصد رہا۔ نویں کے امتحانات میں شرکت کے لئے 85 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 83 نے شرکت کی اور 83ہی طلبہ نے 5پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔



شکریہ روزنامہ جنگ