PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => PBTE => Topic started by: sb on May 25, 2019, 01:07:45 PM

Title: امتحانات کا بر وقت انعقاد اور نظام کوشفاف بنانا ہدف ہے:کنٹرولر فنی تعلیمی بورڈ
Post by: sb on May 25, 2019, 01:07:45 PM

امتحانات کا بر وقت انعقاد اور نظام کوشفاف بنانا ہدف ہے:کنٹرولر فنی تعلیمی بورڈ
ملتان :امتحانی نظام کوشفاف اور بر وقت امتحان کے انعقادِ کو یقینی بنانا ہی ہمارا ہدف ہے اس ضمن اساتذہ کرام کا تعاون اور مشاورت درکار ہے،عملی امتحان کے معیار کو مثالی بنانا بھی قابل ترجیح ہے ،یہ بات کنٹرولر امتحانات فنی تعلیمی بورڈ پنجابپروفیسر منور حسیننے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں ورکشاپ میں کہی،انھوں نے کہا کہ معاوضے کی بروقت ادائیگی کیلئے ایس او پی بھی زیر مرتب ہے،ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز(ڈی اے ای ) پہلا سالانہ امتحان2019ء میں امیدواروں کو 28 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی دی جائے گی انھیں اضافی شیٹ کی سہولت میسر نہیں ہوگی،پرچہ جات کی معیاری مارکنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس موقع پر رانا شوکت ڈپٹی کنٹرولر نے بھی ہدایات دیں۔پرنسپل جی سی ٹی ملتان محمد ذوالفقار گجر معیاری امتحان کے انعقادِ کیلئے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ ملتان ایڈیشن میں مورخہ5 2مئی2019ء کو شائع ہوئی