Author Topic: حیدرآباد:انٹر سال دوم کامرس اور ہیومنٹیز کے نتائج  (Read 2592 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
حیدرآباد:انٹر سال دوم کامرس اور ہیومنٹیز ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان    

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے انٹر سال دوم کے سالانہ امتحانات 2011 ء کامرس اور ہیومینٹیز گروپ ریگولر / پرائیوٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق کامرس گروپ کے بوائز میں گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد نمبر 11 کے سید محمد سرمد نے پہلی پوزیشن‘ گورنمنٹ ایس آئی کالج ہالا کے خرم نے دوسری، سیفی کالج آف کمپیوٹر سائنس لطیف آباد نمبر 6 کے طالب علم سید سلمان ضیاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں فاؤنڈیشن پبلک اسکول لطیف آباد نمبر 2 کی طالبہ رابعہ نے پہلی، ورکرز انٹر میڈیٹ گرلز کالج کوٹری کی طالبہ مریم محمود نے دوسری‘ گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد نمبر 6 کی طالبہ نایاب اسلم اور گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لطیف آباد نمبر 8 کی طالبہ منیزہ سلطانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 کامرس گروپ میں 1302 طلباء و طالبات نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 1301 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔گریڈ اے ون میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء میں کامیابی کا تناسب 78.42 فیصد‘ طالبات میں کامیابی کا تناسب 88.22 فیصد اورمجموعی کامیابی کا تناسب 81.17 فیصد رہا۔ ہیومینٹیز گروپ میں شاہ ولی اللہ گورنمنٹ کالج منصورہ کے طالب علم محمد نثار نے پہلی ‘ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ہالیپوٹہ حیدرآباد کے طالب علم محمد عامر نے دوسری، شاہ ولی اللہ گورنمنٹ کالج منصور کے محمد الیاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینٹیز گروپ طالبات میں گورنمنٹ نذرتھ گرلز کالج کی ردا سعید نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز کالج بدین کی سنیعہ نورین نے دوسری ‘ ورکرز انٹر میڈیٹ گرلز کالج کوٹری کی جبینہ کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ جنگ