Author Topic: میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ، 74 ہزار سے زائد کی شرکت  (Read 1856 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ، 74 ہزار سے زائد طلبا کی شرکت
 پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ، 74 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی، لاہور میں قائم 7 سنٹرز پر 19 ہزار 944 طلبا بطور امیدوار شریک ہوئے،سنٹرز پر کیے گئے انتظامات پرامیدواروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے، ڈاکٹر بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے پنجاب بھر کے 74 ہزار سے زائد طلبا نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی، پنجاب کے 13 شہروں میں 33 امتحانی مراکز قائم کیےگئے،لاہور کے 7 امتحانی سنٹرز میں 13 ہزار چار سو اڑسٹھ طالبات اور 6 ہزار 472  طلبا نے اپنی قسمت آزمائی۔
وائس چانسلر یوایچ ایس پروفیسرجاوید اکرم نےامتحانی سنٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے طالبات کو مفید مشورے بھی دیئے،پروفیسرجاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ یو ایچ ایس کےپاس سوالات کا ذخیرہ بہت وسیع ہے،اگلے نو سال تک کوئی سوال رپیٹ نہیں ہوگا، اگر پی ایم ڈی سی اجازت دےتواگلے سال ایف ایس سی امتحانات کےتین روز کے اندر اندرانٹری ٹیسٹ لیں گے۔
انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینےوالے طلبا و طالبات بھی اپنی کامیابی کے لیے پر امید دکھائی دیئے، جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کےانتظامات پراطمینان کا اظہار کیا، پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹیں 3405، سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 216 سیٹیں جبکہ پنجاب کے29 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3350 سیٹیں مختص ہیں۔
حوالہ: یہ خبر25 اگست 2019 کو روزنامہ سٹی 42 ٹی وی سے حاصل کی گئی ہے ۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کا انعقاد،74ہزار امیدوار شریک
لاہور میں 19940 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا،نتائج کا اعلان ایک ہفتے میں ہوگا

لاہور:پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں ساڑھے 74ہزار امیدواروں نے شرکت کی ۔ 48472طالبات اور 26030 طلبا نے 13 شہروں میں قائم33مراکز پر ٹیسٹ دیا۔5820 اساتذہ نے نگرانی کے فرائض انجام دئیے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیسٹ کیلئے لاہور میں7امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جن میں لارنس روڈ پر بورڈ کے ایگزامینیشن ہالز، وحدت روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی ہالز، گورنمنٹ کمپر ی ہنسوو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹائون شپ، ڈی پی ایس ماڈل ٹائون ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سمن آباد اورلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ شامل تھے ۔
 لاہور کے سات امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر19940امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 13468طالبات اور 6472طلبا تھے ۔ اسی طرح فیصل آباد میں8087، ساہیوال 4216، ملتان 11007، بہاولپور 3833، رحیم یار خان 1998، سرگودھا 3448، راولپنڈی 8898، حسن ابدال 1067، گجرات 2247 ، گوجرانوالہ 4080 ، سیالکوٹ 2353 اور ڈی جی خان میں 3328امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔
یو ایچ ایس نے اتوار کے روز ہی سوالیہ پرچے کی جوابی کلید اپنی ویب سائٹ www.uhs.edu.pkپر جاری کردی جس کی مدد سے امیدوار اپنا رزلٹ خودتیار کرسکتے ہیں۔ سرکاری طور پر نتائج کا اعلان ایک ہفتے میں کیا جائیگا۔