لاہور کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کیلئےانٹرویو شروع
لاہور: لاہور کےسرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ(سی ٹی آئیز) کی بھرتی کے لیےانٹرویو شروع کر دیے گئے ہیں ۔ انٹرویولاہور ڈ یژون کے کالجز کی 7 سو سیٹوں کے لیے کیے جارہے ہیں جو 3دن تک جاری رہیں گے۔
مختلف مضامین کے لیےاساتذہ کے انٹرویوز کیے جارہے ہیں۔ لاہور ڈسٹرکٹ کےلیے 475 سیٹوں پر انٹرویوکیے جارہے ہیں۔ کالج کی سطح پر پرنسپل کی سربراہی میں تین روکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 6 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی