Author Topic: پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے سترہ مئی سے بند کرنے کا فیصلہ  (Read 2170 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے سترہ مئی سے بند کرنے کا فیصلہ
 لاہور: پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکول 17 مئی سے 10 اگست تک بند رہیں گے، رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے جب کہ 17 مئی کے بعد اسکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اگر پھر بھی اسکول بند نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگایا جاسکتا ہے لیکن اسکی کوئی فیس نہیں ہوگی اور اگر سمر کیمپ کی کوئی اسکول فیس لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ چھٹیوں کی فیس ایک ایک ماہ کی کرکے لی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ ایکسپریس نیوز کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی مورخہ 10 مئی 2018 کو شام 6 بجے

Offline hammad665

  • Newbie
  • *
  • Posts: 6
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • 12th Class Result
Winter Vacations ka bhi announce Kar do kab se ho rahi hain...