کوئٹہ پرائمری اسکول یٹ روڈ کے سامنے پارکنگ ختم کرنے کا مطالبہ
کوئٹہ : گورنمنٹ پرائمری اسکول یٹ روڈ کے سامنے پارکنگ کامسئلہ شدت اختیار کر گیا،تفصیلات کے مطابق والدین نے جنگ کو بتایاکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول یٹ روڈ کے سامنےاکثر اوقات شوروم مالکان پارکنگ کردیتے ہیں
،جس کی وجہ سے متعدد مرتبہ شوروم مالکان سے اسکول انتظامیہ کی تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے، والدین کاکہنا ہے کہ متعلقہ حکام اس کافوری طور پر نوٹس لیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 15ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی