Author Topic: بلوچستان تعلیمی بورڈ کی جانب سے ناقص پرنٹنگ والے رزلٹ کارڈز  (Read 1183 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان تعلیمی بورڈ کی جانب سے ناقص پرنٹنگ والے رزلٹ کارڈز
کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ناقص پرنٹنگ والے رزلٹ کارڈ جاری کئے جارہے ہیں جس سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ناقص پرنٹنگ کی ڈی ایم سی جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے
 اور طلباء و طالبات کی شکایات کے باوجود بورڈ حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔ حال ہی میں ایف اے ایف ایس سی کے نتائج کا جواعلان ہوا اور ان کے جو رزلٹ کارڈ جاری کئے گئے وہ بھی انتہائی ناقص پرنٹنگ کے حامل ہیں
اور ان کی کا پرنٹ کئی جگہوں سے مٹ گیا ہے اور طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ان سے بھاری فیس تو وصول کررہا ہے مگر ہمیں ایک رزلٹ کارڈ بھی صحیح نہیں ملتا اور جب ہم اس سلسلے میں بورڈ حکام سے شکایت کرتے ہیں
 تو کوئی ہماری بات بھی سننے کو تیار نہیں ہے اور انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم اور نیب حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے رزلٹ کارڈ کی ناقص پرنٹنگ کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 18 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"