Author Topic: میٹرک امتحان 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان  (Read 955 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میٹرک امتحان 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
جنیدریاض :لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کا اعلان کر دیا،
وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091 نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم اور وجیہ اسلم 1090 نمبر لے کر دوسری اور حفصہ سلیم 1089 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیدیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے میٹرک سالانہ امتحان 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا۔
رواں سال امتحان میں 2 لاکھ 34 ہزار بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس ، کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل اور دیگر نے شرکت کی ۔
پہلی پوزیشن کے حامل طالبعلم وسیم یاسین کا تعلق دانش سکول راجن پور جبکہ توصیف افضل کا تعلق علی پبلک سکول رحمان پورہ سے ہے ۔

 اسی طرح ایجوکیٹرزسکول سبزہ زار کے طالبعلم محمد ہاشم اوردی ٹرسٹ ہائی سکول عامر ٹاؤن کی طالبہ وجیہ اسلم 1090 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ علامہ اقبال پبلک ہائی سکول قصور کی طالبہ حفصہ سلیم نے 1089 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 سائنس گروپ بوائزمیں وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091 نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم 1090 نمبر لے کر دوسرے جبکہ حافظ محمد حارث1088 نمبر لے کر تیسرےنمبر پر رہے۔
اسی طرح سائنس گروپ گرلز میں وجیہ اسلم 1090 نمبر لے کر پہلے، حفصہ سلیم 1089 نمبر لے کر دوسرے، اریج اور زاہرہ شعیب 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح آرٹس گروپ بوائز میں محمد عظیم 1034 نمبر لے کر پہلے، معین الدین 1026 نمبر لے کردوسرے اور ابو بکر 1016 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
آرٹس گروپ گرلز میں آریش 1059 کے ساتھ پہلے، عائشہ مرین 1054 کے ساتھ دوسرے اور صوبیہ 1045 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حوالہ یہ خبر سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کی گئی ہے
https://www.city42.tv/21-Jul-2018/16430

Offline talibpk2

  • Newbie
  • *
  • Posts: 12
  • My Points +0/-0
    • Pkaistan Education
Bare Number ate hain ab Yaar bachon k

Offline hammad665

  • Newbie
  • *
  • Posts: 6
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
    • 12th Class Result
Nice Work All students Congrajulations