Author Topic: قومی ترقی  (Read 942 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
قومی ترقی
« on: August 31, 2009, 02:35:31 PM »
قومی ترقی

قومی ترقی كا مطلب ہے كہ ملك میں قومی آمدنی كی شرح بڑھے تاكہ ملك كے انسانی ذرائع اور پیداواری ذرائع كی پیداوار بڑھے اور اشیائ بنانے كے نئے طریقے ایجاد كئے جائیں۔ نہ صرف سرمائے كی مقدار زیادہ ہو بلكہ مشینیں بنانے كے لیے طریق ایجاد كئے جائیں۔ ان سب كے لیے ضروری ہے كہ ملك میں نہ صرف تعلیم عام كر دی جائے بلكہ تعلیم كے نئے سائنسی طریقے بھی رائج كیے جائیں۔ ملك كے سماجی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں لائی جائیں۔ لوگوں كی سوچ اور رہن سہن كے طریقے بدلے جائیں اور ان كی آمدنی، بچت اور صرف میں اضافہ ہو۔ اس كا مطلب ہے كہ معاشی ترقی نہ صرف معاشیات میں بلكہ ہمارے رہن سہن كے طریقوں میں تبدیلی كا نام ہے۔