PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: iram on March 06, 2010, 12:55:17 PM

Title: نشترمیڈیکل کالج ملتان کے طلبہ کی ہنگامہ آرائی
Post by: iram on March 06, 2010, 12:55:17 PM
نشترمیڈیکل کالج ملتان کے طلبہ کی ہنگامہ آرائی
ملتان میں نشترمیڈیکل کالج کے طلبہ اورجنرل اسٹور کے ملازمین کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل طلبہ نے تین دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق نشترمیڈیکل کالج کے دو طالب علم ہاسٹل کے نزدیک واقع ایک جنرل اسٹور پر خریداری کررہے تھے کہ اس دوران کسی بات پر ان کی سیلز مین سے تکرارہوگئی۔جس کے بعددونوں طالب علم ہاسٹل سے سینکڑوں طلبہ کواکٹھا کرکے لے آئے۔ مشتعل طلبہ نے روڈ بلاک کرکے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔اس دوران انھوں نے 3دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی لوٹ لیا۔اس موقع پر طلبہ اور پی ایم اے کے عہدیداروں نے میڈیاکو کوریج سے روک دیا اور ٹی وی چینلز کے کیمرے چھین لیے۔طلبہ نے نشتر اسپتال ایمرجنسی کی جانب جانے والی سڑک بھی بلاک کردی ۔جس سے اسپتال جانے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مشتعل طلبہ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کے اعلیٰ افسران اور بھاری نفری خاموش تماشائی بنی رہی۔[/size]
شکریہ جنگ