Author Topic: ملتان لاء کالج کا الحاق نہ کرنے پر وائس چانسلرجامعہ زکریا سے رپورٹ طلب  (Read 791 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملتان لاء کالج کا الحاق نہ کرنے پر وائس چانسلرجامعہ زکریا سے رپورٹ طلب
ملتان : لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لاء کالج کا الحاق نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سےکل9 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی ہے، فاضل عدالت میں مقامی پرائیویٹ لاء کالج کے ڈائریکٹر خضر حیات نے درخواست دائر کی تھی
 کہ اس نے دیگر لاء کالج کے ساتھ 3 سالہ قانون کی تعلیم کے کورس کے الحاق کے لئے زکریا یونیورسٹی کو درخواست دی اور ضابطے کے مطابق کالج میں تمام سہولیات بھی مہیا کیں جس پر 29 دسمبر کو کالج میں لائبریری مکمل نہیں ہونے
اور بنیادی سہولیات کی کمی کا اعتراض لگا کر الحاق نہیں کیا گیا جو غیر قانونی ہے اور سماعت کا موقع بھی نہیں دیا گیا ، فاضل عدالت نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو چوک کمہاراں کے درخواست گزاروں کے میٹر دوبارہ لگا کر بجلی فوری بحال کرنے اور 19 فروری کو جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے،
عدالت میں محمد نواب اور دیگر شہریوں نے درخواست دائر کی تھی کہ میپکو سے قانونی طور پر بجلی کا کنکشن حاصل کیا جس کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں اور کوئی بقایا جات نہیں ہونے کے باوجود ان کے میٹر اتار کر بجلی کی بنیادی سہولت سے بلاوجہ طور پر محروم کر دیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 08 جنوری2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"