Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1
UOB / جامعہ بلوچستان بی کام کے نتائج
« Last post by AKBAR on December 12, 2018, 08:12:45 PM »
جامعہ بلوچستان بی کام کے نتائج
کوئٹہ :جامعہ بلوچستان نے بی کام 2018کے نتائج کااعلان کر دیا،عائشہ ریاض بنت محمد ریاض رول نمبر12نے1051نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ،
وجیہا ایاز بنت محمد ایاز رول نمبر 67نے 1035نمبر حاصل کرکے دوسری اور فریال گوہر بنت محمد اقبال رول نمبر17نے 1003نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
بی کام فائنل میں کل 258امیدواروں نے شرکت کی ،130کامیاب رہے ،کامیابی کاتناسب پچاس اعشاریہ تین آٹھ رہا،جبکہ بی کام سال اول میں کل 174امیدوار شریک ہوئے ،17کامیاب ہوئے ،کامیابی کاتناسب نواعشاریہ سات سات فی صد رہا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
2
ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان
لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 39میڈیکل کالجوں کے 5286طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4430 پاس جبکہ772فیل قرار پائے۔
کامیابی کا تناسب 85.15فیصد رہا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ماہا زینب نے892/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی حرا امین نے881/1000نمبر لے کر دوسری
جب کہ اسی کالج ہی کی ہبہ تحریم نے869/1000نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سپلیمنٹری امتحانات24جنوری 2019ء سے شروع ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
3
جامعہ زکریا،ایم فل ،پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ نتائج
ملتان:جامعہ زکریا میں ایم فل ،پی ایچ ڈی کے انٹری ٹسٹ کے نتائج مکمل کرلئے گئے،کامیاب امیدواروں کیلسٹیں14دسمبر کو متعلقہ تمام شعبوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائیں گی ،
علاوہ ازیں مذکورہ فہرستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کی جائیں گی ،بتایا گیا ہے کہ بیشتر شعبوں میں امیدواروں نےنتائج پہلے ہی معلوم کرا لئے ہیں ،
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے 7ہزار سے زائد امیدواروں نے جامعہ زکریا کےانٹری ٹیسٹ میں شرکت کی،
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ایم فل میں داخلے کے لئےمنعقدہ ٹیسٹ میں کم سے کم 50فیصد نمبر حاصل کرنے ضروری تھے لیکن اس بار ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے مطابق امیدوار کا 60فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا
جب کہ پی ایچ ڈی کے لئے سابق 70فیصد نمبر انٹری ٹسٹ میں لینا ضروری ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
4
پنجاب یونیورسٹی ایم ایس سی زوالوجی امتحانی نتائج
لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم ایس سی زوالوجی پارٹ ٹو سالانہ 2018ء، ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ ٹو سالانہ 2018ء اور ایم ایس سی سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن پارٹ ٹو سالانہ 2018ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
5
ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
پشاور : سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی، ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام یونیورسٹی میں داخل ہو نیوالے نئے طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس کے مہمان خصوصی پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف ریاض خان یوسف زئی تھے
جبکہ شوکت سواتی ،میاں وسیم خان اور جنید بخش کے علاوہ دیگر طلبہ رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ریاض خان یوسف زئی نے کہا
 کہ سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا مقصد سوات سے کئی سو کلو میٹر دور اپنے طلبہ کی جانب سے علاقے کی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سواتی طلبہ کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اوران کی حقوق کے حصول کیلئے وہ بھرپور کوشش کریں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور پشاور میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
6
اسلامی جمعیت طلبہ کا پشاوریونیورسٹی میںسٹوڈنٹس فیسٹیول
پشاور :اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے زیر اہتمام پانچواں تین روزہ’’ سٹوڈنٹس فیسٹیول2018ء ‘‘کا آغاز ہو گیا ۔ پہلے روز افتتاح خیبر میڈیکل کالج پشاور کے ڈین ڈاکٹر نوالایمان نے کیا
جب کہ ناظم آئی جے ٹی یونیورسٹی کیمپس اول شیرخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔میلےکے آغاز میں سیرت النبیؐ کوئز کا اہتمام کیا گیاجس میں ایک ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی
جب کہ ٹاپ ٹوئنٹی طلبہ کو انعامات بھی دیئے گئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نوالایمان نے کہا کہ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر تی ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
7
Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa / 500 awarded degrees at UET convocation
« Last post by sb on December 11, 2018, 12:04:11 PM »
500 awarded degrees at UET convocation
PESHAWAR:11 December: A total of 500 students were awarded degrees at the 20th Convocation of University of Engineering and Technology (UET) Peshawar here on Monday. UET Peshawar Vice-Chancellor Prof Dr Iftikhar Hussain was the chief guest and conferred degrees. Dr Gulzar Ahmed, Dr Anam Abid and Dr Arbab Masood received PhD degrees while, 487 students were awarded BSc degrees and 10 were awarded MSc degrees. Some 25 gold medals were awarded to graduates of undergraduate programs who achieved top positions. The vice-chancellor greeted the graduates and their parents on the achievements.The news.
8

گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور ہندکووان سٹاف کیلئےخصوصی نشست
پشاور : گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام پشاور کی مختلف جامعات اور کالجوں کے ہندکووان اکیڈیمک سٹاف کے لئے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا،جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کی
۔اس موقع پرگندھارا ہندکو اکیڈمی کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ زبان ہماری شناخت کا ذریعہ ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی زبان ہے ،گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی گزشتہ 25 سال سے ہندکو سمیت دیگر علاقائی زبانوں کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان کے فروغ کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 11 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
9

پشاور کالج آف فزیشن اینڈسرجن پاکستان کا جلسہ تقسیم اسناد
پشاور: کالج آف فزیشن اینڈسرجن پاکستان کے 52 ویں کانووکیشن کی تقریب گزشتہ روز پشاورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر(ر) محمدرفیق خان تھے‘
جبکہ سی پی ایس پی کے سینئروائس پریزیڈنٹ میجرجنرل(ر) سلمان علی ‘پروفیسرخالدمسعود‘ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل ‘پروفیسر ناصر جمیل کے علاوہ پروفیسرظفراللہ چوہدری کونسل کے دیگرممبران کے ساتھ موجود تھے‘ کالج آف فزیشن اینڈسرجن کےریجنل ڈائریکٹر پروفیسروقارعالم جان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا ‘
اس موقع پر95 ڈاکٹرزمیں ایف سی پی ایس‘ایم سی پی ایس‘ڈی سی پی ایس اورایچ پی ای کے ڈپلومے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر پروفیسروقار عالم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف فزیشن اینڈسرجن کوبام عروج پرپہنچانے کے لئے اورڈاکٹروں کیلئے تربیتی مواقع پیداکرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ11 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
10

جامعہ زکریاشعبہ اورک کے زیراہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب
ملتان : جامعہ زکریاشعبہ اورک کےزیراہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نےاورک کی جانب سے یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی خدمات انجام دینے والے سینئر پروفیسرز کو ان کی خدمات کے اعتراف پر تحقیقاتی ایوارڈ تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ  11د سمبر 2018ء کو شائع ہوئی
Pages: [1] 2 ... 10