Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی کا کانووکیشن  (Read 3632 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بلوچستان یونیورسٹی کا کانووکیشن
« on: January 21, 2012, 07:07:50 PM »
بلوچستان یونیورسٹی کا کانووکیشن
کوئٹہ : ۲۱ جنوری:۲۰۱۲: پاکستان کے رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا، مگر انتہائی پسماندہ صوبے بلوچستان کی یونیورسٹی کا  آج دسواں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا،  بی ایس ایف کے سابقہ مرکزی صدر اور گورنر نواب ذوالفقار علی  مگسی  نے بطور مہان خصوصی جلسے میں شرکت کی، اس موقع پر طلبہ وطالبات کے علاوہ ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔  انہوں  نے کہا کہ بلوچستان  یونیورسٹی کو فنڈ کی کمی کا شدید مسئلہ درپیش ہے ۔ جس کی وجہ سے بہت سے یونیورسٹی کو شدید مشکلات کا شکار ہے ۔
گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے اپنے خطاب میں  یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کو انتہائی مشکل حالات کے باوجود اعلی کارکردگی دیکھنے پر مبارک باد پیش کی، انہوں  نے کہ  جون 2011میں صوبائی اسمبلی کے ارکان سے بلوچستان یونیورسٹی کو فنڈ دینے کی اپیل کی تھی، آج اپنی اپیل دوبارہ دوہرا رہا ہوں، وفاقی حکومت سے گذارش ہے کہ جامعہ بلوچستا ن کے فنڈ فوری جاری کئے جائے۔
مہان خصوصی  گورنر نواب ذوالفقار مگسی  نے  اپنی طرف سے بلوچستان یونیورسٹی کے  32گولڈ میڈلسٹ طلبا اور طالبات کیلئے ایک ،ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ۔