Author Topic: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانی نتائج کااعلان  (Read 931 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانی نتائج کااعلان
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتخانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کا تناسب 84.57فیصد رہا جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور 95.95فیصد تنائج کے ساتھ صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر رہا
نتائج کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم محمد اسد پرویز نے 540نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے طالب علم محمد مبشر نے 535نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے سید آفتاب خان نے 531نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل
مجموعی طور پر علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے طلباء نے 95.95فیصد نتائج کے ساتھ تمام میڈیکل کالجوں میں پہلی امیرالدین میڈیکل کالج لاہور نے 90.10فیصد کے ساتھ دوسری جبکہ اختر سعید میڈیکل کالج نے 89.26فیصد کے ساتھ صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ  20ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"