Author Topic: گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں بغیر ہیلمٹ آنے پر پابندی  (Read 1448 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں بغیر ہیلمٹ آنے پر پابندی

گوجرانوالہ:پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے اور اس کے لازمی پہننے کے لیے بھرپور عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

ہیلمٹ کو لازمی جزو بنانے کے حوالے سے نئے اقدام کے طور پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں ہیلمٹ کے بغیر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ہیلمٹ کی پابندی کا اطلاق گوجرانوالہ کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں اور کالجوں پرہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اس ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی