Author Topic: زکریا یونیورسٹی میں تقریب، آگاہی ریلی  (Read 355 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زکریا یونیورسٹی میں تقریب، آگاہی ریلی
ملتان : الیکشن کمیشن کی جانب ووٹرزکا قومی دن منایا گیا اس سلسلے میں زکریایونیورسٹی میں تقریب ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبد القیوم ، سٹیشن کمانڈر ملتان بریگیڈیئر فیصل ضیاء ، ایس پی گلگشت شاہد نیاز ،
اے ڈی سی جی کریم بخش،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان (ون ) عاطف رحیم ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان (ٹو) شاہین غزل ، ڈاکٹر مقرب اکبر سمیت طلبا و طالبات شریک ہوئے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد القیوم نے کہا کہ آج لوگوں میں ووٹ کا شعور موجود ہے اسے مزید آگے بڑھانا ہوگا ، ہر شہری ووٹ کی طاقت کا استعمال کرے ،
بریگیڈیئر فیصل ضیا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹ کی اہمیت سے آگاہی کیلئے بہت کام کر رہا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عاطف رحیم نے کہا کہ قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ، شاہین غزل نے کہا کہ خواتین ، معذور افراد کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ، بعدازاں آگاہی ریلی نکالی گئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ8  دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"