Author Topic: سپیرئیر گروپ آف کالج کا مشن معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے  (Read 358 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سپیرئیر گروپ آف کالج کا مشن معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے
ملتان: ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر کالج پروفیسر یاسر طاہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سپیرئیر بنانے کیلئے ہمیں تعلیم میں سپیرئیر لیول پر آنا ہو گا، سپیرئیر گروپ آف کالج کا مشن ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے، یہاں کے فارغ التحصیل طلبا وطالبات ملک بھر میں اہم عہدوں پر فائز ہیں،
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیرئیر کالج کے 2007سے 2018ء تک کے فاضلین(اولڈ سٹوڈنٹس) کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سپیرئیر کالج کا مشن ملک و قوم کو سپیرئیر اساتذہ ، سپیرئیر ڈاکٹرز، انجینئرفراہم کرنا ہے،
 اس موقع پر سپیرئیر اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور ڈاکٹر شہزاد کو صدر، مریم بلال کو نائب صدر نامزد کیا گیا، تقریب میں نقابت کے فرائض پروفیسر سہیل احمد، پروفیسر عون محمد نے انجام دیئے، وائس پرنسپل پروفیسر سجاد اقبال، پروفیسر مسز عصمت رانا، پروفیسر عائشہ، پروفیسر ارم، پروفیسر بینش،پروفیسر نادیہ کے علاوہ طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا،
 تقریب کے اختتام پر ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر طاہر خان نے یاد گاری ایوارڈز اور تحائف تقسیم کئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 22 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"