Author Topic: کیرئیر کونسلینگ اورانٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سیمینار  (Read 410 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کیرئیر کونسلینگ اورانٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سیمینار
ملتان: پنجاب کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہاہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز کاادارہ سٹیپ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ملک کاسب سے بڑا ادارہ بن چکاہے اس کامنہ بولتا ثبوت ہزاروں طلباکاداخلہ لیناہے سٹیپ سے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے طلباء وطالبات کامستقبل روشن ہے
 ان خیالات کااظہار انہوں نے کیرئیر کونسلینگ اورانٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کالج طلباکو آگے بڑھنے کے تمام موقع ،سہولیات فراہم کرتاہے
 یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اوربیرون ملک میڈیکل کالجز یونیورسٹیز ودیگر شعبوں میں پنجاب کالج کے طلباء وطالبات کی تعداد سب سے زیادہ ہے
 اورملتان اور جنوبی پنجاب سے بہترین ڈاکٹرز اورانجینئر ز پیدا ہورہے ہیں اس موقع پر لاہورسے آئے ہوئےپروفیسرز کامران گیلانی،محمد ریحان ، جنید جاوید نے انٹری ٹیسٹ اور آگے بڑھنے کیلئے بہترین مشورے دئیے ، آخرمیں نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا کی گئی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 20 مارچ 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"