Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1

ترکی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان
ترکی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبا و طالبات کو اپنے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سکالرشپ د ینے کا اعلان کیا ہے ۔
اسلام آباد (اے پی پی)سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے تمام اخراجات حکومت ترکی برداشت کرے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کے مطابق سکالرشپ انڈر گریجو یٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے ہیں۔ سکالرشپ کے لئے 20 فروری تک درخواست دی جا سکتی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  2019ء کو شائع ہوئی
2

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی طلبہ کی نظر ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ
اسلام آباد : ایف ڈی ای کا تعلیمی اداروںمیں سہولیا ت کی فراہمی کیلئے نجی ادا روں سے تعاون حاصل کرنے ،طلبہ کی نظر ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ ۔ سر کاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پانچ سے اٹھارہ سال کے طلبہ کی نظر کا مفت معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وفاقی نظامت تعلیمات انتظامیہ کی جانب سے کمزور بصارت اور آنکھوں کی جملہ بیماریوں کا مفت علاج،
سکر یننگ سمیت بچوں کو مفت عینکیں فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، پانچ سال کے لئے ایف ڈی ای نے سائٹ سیورز نامی نجی فرم سے معاہدہ کر لیا ، ایف ڈی ای ذرائع کے مطابق معاہدے کی رو سے سائٹ سیورز کی جانب سے میڈیکل ٹیم تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران تمام بچوں کی نظر کا مفت معائنہ کرے گی
اور ا نہیں مفت نظر کے چشمے بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر علی احمد کھرل اور سائٹ سیورز کے پرو گرام منیجر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایف ڈی ای انتظامیہ کی جانب سے ایسے تعلیمی ادارے جہاں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارم پرو گرام کے تحت ترقیاتی کام نہیں ہو پائے کو مقامی تاجروں ، صنعتکاروں و سرمایہ کاروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، ایف ڈی ای ذرائع کے مطابق ایف ڈی ای کے 52 تعلیمی اداروں میں فر نیچر ، عمارت ، گرائونڈ ، کلاس رومز و انفرا سٹرکچر کی نا گفتہ بہ حالت ہے ،تمام امور میں بہتری کے لئے صنعتکاروں و تاجروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ تعلیمی اداروں میں اپنے طور پر کام کریں اور اٹھنے والے اخراجات بر داشت کریں۔
 ذرائع کے مطابق ان با ون تعلیمی اداروں کے انتظامی امور ایف ڈی ای کے پاس ہی ہوں گے ۔ ڈی جی ایف ڈی ای علی احمد کھرل نے دنیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایف ڈی ای انتظامیہ صرف صنعتکاروں سے ہی نہیں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مدعو کر رہی ہے جو تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے کام کر سکیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئ
3

پشاور لاء کالج کے طلبہ نے 70بیگ خون عطیہ دیا
پشاور : پشاور یونیورسٹی میں جاری عطیہ خون کیمپ میں لاء کالج کے طلباء وطالبات نے ریجنل بلڈ سنٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو 70بیگ خون عطیہ کر دیا۔
جمعہ کے روز انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے ایک درجن طلبہ نے بھی خون کا عطیہ دیا بلڈ کیمپ میں اب تک دوسو قریب خون بیگ جمع کئے گئے ہیں، کیمپ 26 جنوری تک جاری رہے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
4

پشاورفاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں نیوٹک  2019مقابلے
پشاور: فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (حیات آباد کیمپس) میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سہ روزہ میگا ٹیکنالوجی ایونٹ نیوٹک 2019کا آغازہو چکاہے جو کہ تین دن تک جاری رہنے کے بعد ہفتہ کی شام کو اختتام پذیر ہو گا۔
اس میگا ایونٹ میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز ، کالجز اور سکولزکے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف مقابلوں (کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، بزنس، سپورٹس اور سوشل ایونٹ ) میں اپنے ٹیلنٹ کو آزمایا۔
مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں 2لاکھ 44ہزار سے زائد کیش انعامات کے ساتھ ساتھ شیلڈز اور سرٹیفکیٹس ایونٹ کی اختتامی تقریب میں تقسیم کئے جائینگے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش تھے جنہوںنے افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب میگا ایونٹ کے انعقادپر مبارکباد دی ،
مزید برآں کامران بنگش نے شرکاء سے خطاب کے دوران دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تعلیمی افادیت کی اہمیت پر زور دیا ۔کامران بنگش نے میگا ایونٹ نیوٹک 2019میں ہونے والے مختلف مقابلوں کا جائزہ لیا۔میگا ایونٹ میں کے پی آئی ٹی بورڈ کے سربراہان، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور دیگرمعروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
5
Education News in Punjab / ملتان بورڈ کی سلور جوبلی تقریب
« Last post by sb on February 16, 2019, 02:44:28 PM »

ملتان بورڈ کی سلور جوبلی تقریب
ملتان:  ایمپلائز ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈکی گولڈن جوبلی تقریب کل ہو گی،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں ہوں گے ، صدارت چیئرمین بورڈ کستورا جی شاد کریں گے ،
 جب کہ مہمان اعزاز میں ڈائریکٹر کالجز سید حیدر عباس گردیزی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ظفر اقبال شامل ہوں گے ،تقریب میں ایسوسی ایشن کی نومنتخب عہدے داروں کی حلف برادری بھی ہوگی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
6

ملتان سکولوں میں "درخت لگائو مہم" شروع کرنےکا فیصلہ
ملتان : پنجاب حکومت نےسرکاری سکولوں میں "درخت لگائومہم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخت لگائو مہم کو " موسم بہ ار درخت لگائو" کا نام دیا گیا، محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبہ کے تمام ای اوز اور ڈی ای اوز کو 5 مارچ تک پلان ترتیب دینے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، مہم کے دوران پرائمری سکولوں میں 15 اور ایلیمنٹری سکولوں میں 25 پودے لگانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ تمام ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں میں 35 پودے لگائے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  2019ء کو شائع ہوئی
7

تعلیمی بورڈز کو میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے عملہ کی کمی کا سامنا
ملتان: تعلیمی بورڈز کو یکم مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحانات 2019ءمیں ڈیوٹی کے لئے عملہ کی کمی کا سامنا ہے،بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بعض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تعاون نہیں کررہی ،
جس سے میٹرک سالانہ امتحانکا انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے،بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈزنے سیکرٹریتعلیم پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ مختلف اضلاع کے سکول سربراہان ان سے تعاون نہیں کر رہے اور سکولوں میں امتحانی سنٹر بنانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
 اس کے ساتھ ساتھ جن اساتذہ نے امتحانات میں بطور نگران فرائض سرانجام دینے ہیں انہیں شوکاز نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں کہ جو بھی امتحانیڈیوٹیمیں شامل ہوگا اس کےخلاف کارروائی ہوگی،سیکرٹری تعلیم کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
8

اقبال اوپن یونیورسٹی  کا بی ایڈ کی فیسوں میں 45 فیصد اضافہ تشویش ناک ہے
لاہور : امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے بی ایڈ کی فیسوں میں 45فیصد اضافہ تشویش ناک ہے۔ ایک سال کے دوران فیسوں میں 35 ہزار روپے اضافہ ظلم عظیم اور غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔
 فیسوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرالعظیم نے کہا کہ 2015ء میں بی ایڈ کی کل فیس محض 12 ہزار روپے تھی جو کہ 2018ء میں 60 ہزار اور 2019ء میں بڑھا کر 95 ہزار روپے کر دی گئی۔
 ارباب اختیار کی جانب سے ایسے غیر دانشمندانہ اور تعلیم دشمنی پر مبنی فیصلے ناقابل فہم اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ملک میں پہلے ہی یکساں نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے معیار تعلیم انتہائی نیچے جاچکا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
9

بی اے سالانہ امتحان : یونیورسٹیوں کا طلبہ کو جرمانے کا فیصلہ
راولپنڈی : یونیورسٹیوں نے بی اے کے سالانہ امتحان کیلئے داخلہ طلبا و طالبات کی 100فیصد حاضری سے مشروط کر دیا جس پر کالجز نے طلبہ کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا،
 غیر حاضری پر روزانہ کے حساب سے 50روپے اور ایک پیریڈ کے 10سے 20روپے اداکرنے پر ڈیٹ شیٹ دی جائے گی۔ طلبا نے یہ اقدام مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ یونیورسٹیوں نے راولپنڈی کے کالجز کو ہدایت کی کہ بی اے کے سالانہ امتحانات کیلئے ایسے طلبا وطالبات کی داخلے بھجوائیں جن کی حاضری 100فیصد ہو، ایسے طلبہ کی حاضری کی تفصیلات 20فروری تک فراہم کی جائیں۔
 کالجز انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ غیر حاضری کی رپورٹ نہ دی جائے اور طلبا سے جرمانہ وصول کر کے غیرحاضری کو بھی حاضری میں تبدیل کر کے تفصیلات بھجوائی جائیں۔ 10
غیر حاضریوں پر طالبعلم کو 50روپے کے حساب سے 500روپے ، ایک دن کے 6پریڈ کے 20روپے کے حساب سے 120روپے یعنی مجموعی طورپر 10روز کے 1700روپے جرمانہ اداکرنا پڑے گا اور اسے ڈیٹ شیٹ ملے گی۔ طلبہ نے اس پر تشویش کااظہار کیا اور جرمانہ ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا پشاور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
10

مڈل امتحانات کاآج سے آغاز 10لاکھ بچے شرکت کریں گے
لاہور: پنجاب ایگز امینشن کمیشن کے زیر اہتمام آج سے مڈل کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ۔ امتحانات میں 10 لاکھ بچے شرکت کریں گے ۔
 پہلا پرچہ سائنس کا ہوگا ،امتحانات کے لیے صوبہ بھر میں 14 ہزار سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانات 25 فروری تک جاری رہیں گے ۔ یکم اپریل کو امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے ۔
 امتحانات کا آغاز صبح 11بجے ہوگا۔اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
Pages: [1] 2 ... 10