Author Topic: سال اول کے پیپر میں ناقص مارکنگ پر طلباء وطالبات کا احتجاج  (Read 955 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سال اول کے پیپر میں ناقص مارکنگ پر طلباء وطالبات کا احتجاج
ملتان :تعلیمی ملتان بورڈ کے تحت منعقدہ سالانہ امتحان 2018ءمیں کیمسٹری سال اول کے پیپر میں مبینہ ناقص مارکنگ پر طلباء وطالبات نے احتجاج کیا ہے۔متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین کے مطابق دوسرے بورڈ سے تعلق رکھنے والے ممتحن نے مبینہ غلط مارکنگ کرتے ہوئے ملتان کے بیشترطلباء و طالبات کو فیل کر دیا جبکہ پاس ہونے والے ذہین طلباءکو بھی 85 میں سے 70سے کم نمبر دئیے گئے ہیں۔ طلباء و طالبات اور والدین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ممتحن کے خلاف کارروائی اور کیمسٹری کے پیپر کی ازسر نو مارکنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"