Author Topic: پی، ای ایف کالج کے زیراہتمام نعت خوانی اور تقریری مقابلے  (Read 436 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی، ای ایف کالج کے زیراہتمام نعت خوانی اور تقریری مقابلے
پشاور : پی ای ایف کالج کے زیر اہتمام نعت خوانی اور اردو و، انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے میں ادارے کے تمام شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پشاور بورڈ کے سیکرٹری بشیر خان یوسفزئی تھے
جنہوں نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کو صاف و شفاف اور معیاری بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی بشیر خان یوسفزئی اور پی ای ایف کے ڈائریکٹر انجینئر ہدایت اللہ خاور نے مقابلوں میں اول اور دوئم آنے والے طلبا و طالبات میں 50ہزار کے کیش انعامات ، ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی۔
 اس موقع پر مہمان خصوصی بشیر خان یوسفزئی نے کہا کہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیا ں طلباء کی ہمت اور حوصلے کو بڑھاتی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  یڈیشن میں مورخہ 19ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"