Author Topic: جامعہ زکریا نے قابل ذکرمحقق اورطالب علم پیدا کئے ،وائس چانسلر  (Read 401 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا نے قابل ذکرمحقق  اورطالب علم پیدا کئے ،وائس چانسلر
ملتان : جامعہ زکریا فیکلٹی آف فارمیسی نے اس خطہ میں قابل ذکرمحقق ، فارماسسٹ اور طالب علم پیدا کئے ۔ مستقبل میں دوا سازی کی صنعت بلکہ حفظان صحت اور لیبارٹری ٹیسٹ کے حوالے سے اس فیکلٹی پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے فیکلٹی آ ف فارمیسی کے اساتذہ سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ لیبارٹریز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیاجائے گا۔پی ایچ ڈی اساتذہ کو ان کے استحقاق کے مطابق بذریعہ سلیکشن بورڈ ترقی دی جائے گی۔
 انہوں نے اپنی مشاورت کیلئے ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرسید نثار حسین شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر عزیر احمد ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر فواد رسول ، ڈاکٹر حنیف ، ڈاکٹر ثمینہ افضل ،ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر فرقان محمد اقبال اور ڈاکٹر بشری بھی موجود تھیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 18 جنوری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"