Author Topic: فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں نیوٹک 2019مقابلے اختتام پذیر  (Read 421 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں نیوٹک 2019مقابلے اختتام پذیر
پشاور: فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (حیات آباد کیمپس) میں جاری سہ روزہ میگا ٹیکنالوجی ایونٹ نیوٹک 2019 اختتام پذیر ہو گیا۔
جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز،کالجز اور سکولزکے طلباوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف مقابلوں (کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، بزنس، سپورٹس اور سوشل ایونٹ ) میں اپنے ٹیلنٹ کو آزمایا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر نعمان وزیر نےخطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب میگا ایونٹ کے انعقادکو سراہااور صوبے میں لوگوں کو ـکلر آف سپکرے جیسے بہترین تفریحی کا موقع فراہم کرنے پریونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا،
 اپنے خطاب کے دوران انہوں نے دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تعلیمی افادیت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان کے مستقبل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس اور ریسرچ میں برتری حاصل کرنے سے مشروط بتایا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 20 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"