Author Topic: گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن پرتقریب  (Read 407 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن پرتقریب
پشاور: گندھارا ہندکو بورڈپشاور کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پشاور کی نجی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عادل تھے۔تقریب میں کئی افراد نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے اس سال دئیے گئے عنوان’’مقامی زبانوںکا ترقی، امن عامہ اور مصالحت میں کردار‘‘ کے تحت حاضرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے گندھارا ہندکو بورڈ کی ہندکو سمیت دیگر زبانوں اور ان کے ادب کی ترویج و ترقی کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے
 کہا کہ گندھارا ہندکو اکیڈمی پاکستان کی واحد اکیڈمی ہے جہاں ہندکو سمیت تمام پاکستانی زبانوں کی ترقی کے لئے بھی کام ہو رہا ہے خیبر پختونخوا میں بالخصوص سات زبانیں بولی جاتی ہیں
 اور اس لحاظ سے خیبر پختونخوا ست لسانی صوبہ ہے جس میں ہندکو، پشتو،سرائیکی، کوہستانی، کھوار، گوجری اور فارسی زبان شامل ہیں ،اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ مادری زبانوں کو اُن کا جائز مقام اور حق دیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ22 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"