Author Topic: داؤد انجینئرنگ کالج میں میرٹ کے مطابق پرنسپل کا تقرر کیا جائے  (Read 2186 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

داؤد انجینئرنگ کالج میں میرٹ کے مطابق پرنسپل کا تقرر کیا جائے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد کالج میں میرٹ کے مطابق پرنسپل کا تقرر اور تمام انتظامی فیصلوں کو سینیٹ کی منظوری سے قابل عمل بنایا جائے‘ بیک وقت 4 ایکٹنگ پرنسپل موجود ہونے سے تعلیمی ادارے کے انتظامی معاملات تنزلی کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار داؤد انجینئرنگ کالج کے طلبہ نے کالج میں انتظامی معاملات بے یقینی کا شکار ہونے پر اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ داؤد انجینئرنگ کالج کا شمار پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور 31 دسمبر 2007ء سے اس ادارے کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا گیا اور اس کے انتظامی فیصلوں کے لئے سینیٹ کو وجود میں لایا گیا مگر بدقسمتی سے سابق پرنسپل ڈاکٹر نسیم جو کہ کالج کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثبت کردار ادا کررہے تھے‘ ان کا تبالہ کردیا گیا جس کے بعد نثار پٹھان کو پرنسپل بنادیا گیا اور پھر چند دنوں کے فرق سے عبدالمجید جوگھیو کو 30 دن کیلئے یہ عہدہ سونپا گیا اور اب ایک دوسرے شخص کو پرنسپل کے عہدے پر بٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت داؤد کالج میں 4 ایکٹنگ پرنسپل موجود ہیں جو کہ تعلیمی ادارے کی ترقی میں رکاوٹ کی سب سے اہم وجہ ہیں اس لئے ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام غیرقانونی تقرریوں کو ختم کرکے ملک کے اس اہم ترین انجینئرنگ ادارے میں میرٹ کے مطابق ایسے پرنسپل کا تقرر کیا جائے جو اس ادارے کے انتظامی معاملات کو احسن طریقے سے چلاسکے۔
شکریہ جنگ