Author Topic: سندھ تعلیمی بورڈز یکساں قوانین کی تیاری  (Read 8573 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 سندھ تعلیمی بورڈز یکساں قوانین کی تیاری

 سندھ بھرکے تعلیمی بورڈز میں یکساں قوانین اور ضابطوں کی تیاری کی غرض سے گورنر سندھ اور تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو دو ماہ کے اندر تمام تعلیمی بورڈز کے موجودہ قوانین اور ضابطوں کا جائزہ لے کر ان میں یکسانیت لانے کی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی میں سکھر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب شیخ اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر سعید صدیقی شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 مارچ کو ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر 27 اپریل سے گیارہویں اور بارہویں کلاسوں کے امتحانات کے لیے یکساں ٹائم ٹیبل بھی تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی بورڈ کے ناظمین امتحان بھی شرکت کریں گے۔ یہ تجاویز کمیٹی آف چیئرمین کے سامنے اسی دن منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ اجلاس کی صدارت سندھ بورڈز کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کریں گے۔  شکریہ جنگ

Offline kiran11

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
date sheet of humanities.
« Reply #1 on: April 26, 2010, 11:33:42 AM »
plzzz send me the date sheet of humanities 1st n 2ny year both plzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzz...