Author Topic: داخلے كے بعد مضامین كی تبدیلی كا طریق كار  (Read 4310 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سال اول اور سال سوم میں داخلہ كے تمام امیدوار طلبہ پر لازم ہے كہ وہ اپنے مضامین كا انتخاب سوچ سمجھ كر كریں كیونكہ عام حالات میں داخلہ كے بعد مضامین تبدیل كرنے كی اجازت نہیں دی جاتی تاہم خاص حالات میں با امر مجبوری سال اول اور سال سوم كے طلبہ اگر كوئی مضمون تبدیل كرنا چاہیں تو كلاسز شروع ہونے كے ایك ماہ كے اندر كالج آفس سے درخواست فارم حاصل كریں۔ تبدیل كیے جانے والے مضمون كے انچارج پروفیسر سے پیشگی اجازت لیں۔ نئے منتخب مضمون كے صدر شعبہ سے منظوری لے كر درخواست فارم دفتر میں جمع كرا دیں۔ مضامین تبدیل كرنے كی تاریخوں كا اعلان بذریعہ كالج نوٹس بورڈ كیا جائے گا اور ان مقررہ تاریخوں كے بعد كسی بھی صورت میں مضامین كی تبدیلی ممكن نہیں ہو گی۔

﴿نوٹ1﴾: مضامین كی تبدیلی كے سلسلہ میں داخلہ كے وقت كا میرٹ بہر صورت مد نظر ركھا جائے گا۔

﴿نوٹ2﴾: مضامین كی تبدیلی كے وہ درخواست فارم ہی قابل قبول ہوں گے جو كالج آفس سے حاصل كردہ ہوں اور ہر لحاظ سے مكمل كر كے آفس میں جمع كرائے جائیں۔