Author Topic: امیر الدین میڈیکل کالج میں ٹراما مینجمنٹ پر ورکشاپ  (Read 384 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

امیر الدین میڈیکل کالج میں ٹراما مینجمنٹ پر ورکشاپ
ٹراما مینجمنٹ کی اہمیت پہلےسے کہیں زیادہ بڑھ گئی ،طبی ماہرین
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی،صنعتی ترقی اور ٹریفک کے ازدھام کی وجہ سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں اس تناظر میں ٹراما مینجمنٹ کی اہمیت و ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر خالد محمود،پروفیسر فاروق افضل،پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر جودت سلیم ،مجید اور ڈاکٹر عمران کھوکھر اور ڈاکٹر عافیہ نے نوجوان ڈاکٹروں کو ٹراما مینجمنٹ کے حوالے سے لیکچرز دیے ۔اور ان کے لئے عملی تربیت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹر توصیف فاطمہ،ڈاکٹر سلمان آصف،ڈاکٹر انوار زیب اور ڈاکٹر اویس امجد بھی اس موقع پر موجود تھے۔