Author Topic: سرگودھا یونیورسٹی : انٹرنیشنل سنٹر آف پنجاب سٹڈیز بنانیکا اعلان  (Read 1179 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرگودھا یونیورسٹی : انٹرنیشنل سنٹر آف پنجاب سٹڈیز بنانیکا اعلان
سرگودھا: سرگودھا یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سنٹر آف پنجاب سٹڈیز قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا، اس بات کا اعلان وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں کے زیر اہتمام ‘‘ پنجاب:تاریخ،ادب تے رہتل’’ کے موضوع پر پہلی دو روزہ بین الاقوامی پنجابی کانفرنس کے دوران شرکاء کی جانب سے پیش کیے گئے اعلامیہ کی روشنی میں کیا ،ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ شناخت کے بحران کا سامنا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو بتایا جائے کہ ہم کون ہیں اور ہماری شناخت کیا ہے ، ڈاکٹر پریتم سنگھ نے آبادیاتی نظام سے قبل اور اس کے بعد پنجاب دھرتی میں آنے والی سیاسی، معاشی اور معاشرتی تبدیلیوں پر مفصل گفتگو کی۔ڈاکٹر ولی اسلم نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ یہاں کے لوگ خود کو اپنی دھرتی سے نہیں جوڑ پا رہے اور خود کو باہر کا تصور کرنے لگ گئے ہیں۔معروف مصنف نین سکھ نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی حقیقی تاریخ کو کھنگالنا ہو گا اس کے بعد ہی ہم اس قابل ہوں گہ پنجاب کی تہذیب وثقافت اور زبان کا تحفظ کر سکیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ روز نامہ دنیا سر گودھاایڈیشن میں مورخہ 17اپریل 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"