Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1
Education News from Sindh / AIOU research repository got operational
« Last post by sb on December 13, 2018, 12:35:07 PM »
AIOU research repository got operational
Islamabad :December 13: A most modern repository of Allama Iqbal Open University (AIOU) has got operational to support academicians and students in undertaking their research-based academic work.

It is part of the University’s Central Library set up at its main Campus that is open to educational institutions, other than the AIOU. According to the Library's Incharge Muhmmad Umar Khan, the repository contains a wide-range of collection of research journals and theses. It meets the academic needs of research scholars and students of MPhil and PhD.The news.
2
Experts urge govt to pay attention to students with special needs
Karachi:December 13:People with learning disabilities should be given special education and training so they can become productive for the society.
These views were expressed by the experts during a day-long national conference on new paradigms of research in special education. The event was organised by the Department of Special Education of Karachi University at the Arts Auditorium on Wednesday.

More than one billion people around the world, of whom nearly 93 million are children, live with some form of disability. People with disabilities experience inequalities in their daily lives, and have fewer opportunities to access a quality education that takes place in an inclusive environment.

The experts urged the government to improve the quality of higher education for special students. They asked to develop a model demonstration education program that would offer research, training and service opportunities for students’ with special needs.

Director of special education Balochistan, Jumma Khan Durrani, said that rehabilitation of people with disabilities was need of the hour. Our society’s misperception about different forms and types of disabilities and the limited capacity of social actors to accommodate special needs often place people with disabilities on the margin. A large number of such people were out of schools and had been segregated from the society.

Chairman Pakistan Disabled Foundation Professor Shahid Ahmed Memon said that such events should to be organised as they provide opportunities to learn beyond a classroom and a natural process of education communication and promotion of interest among the students and trainees about the practical role of special education.The news.
3

سرحد یونیورسٹی پشاور میں تقریب
پشاور : سرحد یونیورسٹی پشاور میں انٹی کرپشن ڈے کے حوالے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن نے کی
جبکہ مہمان خصوصی محکمہ انٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (لیگل )سہیل افضل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن نے کہا کہ کرپشن کے ناسور سے پاک پاکستان ہم سب کا خواب ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ13 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
4

جامعہ پشاور سٹڈی سنٹر کا ماسٹرز داخلوں کا اعلان
پشاور : پاکستان سٹڈی سنٹر ،جامعہ پشاور نے ایم اے (پاکستان سٹڈیز) سیشن 20-2018ءمیں داخلوں کا آغاز کردیا ۔سنٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق داخلوں کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26دسمبر ہے۔
 تحریری امتحان 31دسمبر کو ہوگا۔ طالبات کے انٹرویوز یکم جنوری 2019ءکو صبح 10بجکر 30 سے لے کر دوپہر 12بجے تک جبکہ طلباء کے انٹرویوز دوپہر 12بجے سے لے کر شام 4بجے تک ہونگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 13 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
5

طالبہ کی ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کی دیگر طالبات نے پٹائی کر دی
کراچی : سخی حسن چورنگی پر کالج سے واپس جانے والی طالبہ کی پولیس اہلکار نے موبائل فون سے وڈیو بنانا شروع کر دی جس پر طالبات مشتعل ہو گئیں اور پولیس اہلکار کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا،
اطلاع ملنے پر لڑکیوں کے والدین ،پولیس، رینجرز اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اس دوران وڈیو بنانے والا اہلکار موبائل میں بیٹھ کر فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد میں واقع سرکاری گرلز کالج سے طالبات ایڈمٹ کارڈ لے کرگھر جارہی تھیں
 کہ سخی حسن چورنگی کے قریب کھڑی ایک پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار نے ایک طالبہ کی اپنے موبائل فون سے وڈیو بنانا شروع کردی جس پر طالبہ اورساتھی طالبات مشتعل ہو گئیں اور اہلکار کو پکڑ کر مارنا شروع کردیا ،واقعہ کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی، جسکے بعد پولیس اہلکاردیگر اہلکاروں کے ہمراہ موبائل میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا ،
جبکہ طالبات کے والدین ،پولیس اور رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ،ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کی درخواست وصول کرلی ہے
 اور تھانے میں تعینات تمام اہلکاروں کی شناخت پریڈبھی کرائی ہے تاہم ملزم اہلکار کی شناخت نہیں ہو سکی،جس کے بعد دیگر ذرائع سے موبائل اور اہلکار کو تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی ہے،جلد ہی ملوث اہلکار کو تلاش کر کے کارروائی کی جائے گی۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 13 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
6

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات 13 دسمبر کو ساڑھے دس بجے کیا جائے گا۔
 نتائج اعلان کے بعد بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 13 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
7

خواتین یونیورسٹی ملتان شعبہ باٹنی تھیلیسیمیا بارے روک تھام آگاہی سیمینار
ملتان:خواتین یونیورسٹی ملتان شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا بارے شعور و آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے دو روزہ آگاہی سیمینارہوا،پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز تھیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا
کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ اس مرض سے عدم توجہی، شعور کا فقدان اور خاندان میں شادیوں کا برسوں پرانا رواج ہے۔
پاکستان میں ہر سال5سے8ہزارایسےبچے پیداہورہےہیں جو تھیلیسیمیا کا شکار ہیں۔اگر شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کسی معیاری لیبارٹری سے کروا لیا جائے اور نتائج مثبت آنے پرشادی روک کراس کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ  13سمبر 2018ء کو شائع ہوئی
8
UOB / جامعہ بلوچستان بی کام کے نتائج
« Last post by AKBAR on December 12, 2018, 08:12:45 PM »
جامعہ بلوچستان بی کام کے نتائج
کوئٹہ :جامعہ بلوچستان نے بی کام 2018کے نتائج کااعلان کر دیا،عائشہ ریاض بنت محمد ریاض رول نمبر12نے1051نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ،
وجیہا ایاز بنت محمد ایاز رول نمبر 67نے 1035نمبر حاصل کرکے دوسری اور فریال گوہر بنت محمد اقبال رول نمبر17نے 1003نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
بی کام فائنل میں کل 258امیدواروں نے شرکت کی ،130کامیاب رہے ،کامیابی کاتناسب پچاس اعشاریہ تین آٹھ رہا،جبکہ بی کام سال اول میں کل 174امیدوار شریک ہوئے ،17کامیاب ہوئے ،کامیابی کاتناسب نواعشاریہ سات سات فی صد رہا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
9
ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان
لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 39میڈیکل کالجوں کے 5286طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4430 پاس جبکہ772فیل قرار پائے۔
کامیابی کا تناسب 85.15فیصد رہا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ماہا زینب نے892/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی حرا امین نے881/1000نمبر لے کر دوسری
جب کہ اسی کالج ہی کی ہبہ تحریم نے869/1000نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سپلیمنٹری امتحانات24جنوری 2019ء سے شروع ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
10
جامعہ زکریا،ایم فل ،پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ نتائج
ملتان:جامعہ زکریا میں ایم فل ،پی ایچ ڈی کے انٹری ٹسٹ کے نتائج مکمل کرلئے گئے،کامیاب امیدواروں کیلسٹیں14دسمبر کو متعلقہ تمام شعبوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائیں گی ،
علاوہ ازیں مذکورہ فہرستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کی جائیں گی ،بتایا گیا ہے کہ بیشتر شعبوں میں امیدواروں نےنتائج پہلے ہی معلوم کرا لئے ہیں ،
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے 7ہزار سے زائد امیدواروں نے جامعہ زکریا کےانٹری ٹیسٹ میں شرکت کی،
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ایم فل میں داخلے کے لئےمنعقدہ ٹیسٹ میں کم سے کم 50فیصد نمبر حاصل کرنے ضروری تھے لیکن اس بار ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے مطابق امیدوار کا 60فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا
جب کہ پی ایچ ڈی کے لئے سابق 70فیصد نمبر انٹری ٹسٹ میں لینا ضروری ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی
Pages: [1] 2 ... 10