Author Topic: طالبہ کی ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کی دیگر طالبات نے پٹائی کر دی  (Read 455 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طالبہ کی ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کی دیگر طالبات نے پٹائی کر دی
کراچی : سخی حسن چورنگی پر کالج سے واپس جانے والی طالبہ کی پولیس اہلکار نے موبائل فون سے وڈیو بنانا شروع کر دی جس پر طالبات مشتعل ہو گئیں اور پولیس اہلکار کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا،
اطلاع ملنے پر لڑکیوں کے والدین ،پولیس، رینجرز اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اس دوران وڈیو بنانے والا اہلکار موبائل میں بیٹھ کر فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد میں واقع سرکاری گرلز کالج سے طالبات ایڈمٹ کارڈ لے کرگھر جارہی تھیں
 کہ سخی حسن چورنگی کے قریب کھڑی ایک پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار نے ایک طالبہ کی اپنے موبائل فون سے وڈیو بنانا شروع کردی جس پر طالبہ اورساتھی طالبات مشتعل ہو گئیں اور اہلکار کو پکڑ کر مارنا شروع کردیا ،واقعہ کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی، جسکے بعد پولیس اہلکاردیگر اہلکاروں کے ہمراہ موبائل میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا ،
جبکہ طالبات کے والدین ،پولیس اور رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ،ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کی درخواست وصول کرلی ہے
 اور تھانے میں تعینات تمام اہلکاروں کی شناخت پریڈبھی کرائی ہے تاہم ملزم اہلکار کی شناخت نہیں ہو سکی،جس کے بعد دیگر ذرائع سے موبائل اور اہلکار کو تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی ہے،جلد ہی ملوث اہلکار کو تلاش کر کے کارروائی کی جائے گی۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 13 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"