Author Topic: 2009ء سے نویں جماعت کے امتحانات نئی اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ہونگے  (Read 2341 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
2009ء سے نویں جماعت کے امتحانات نئی اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ہونگے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام اس سال سے نئی اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق امتحانات منعقد کرانے کے لیے سینئر اساتذہ کی ورکشاپ منعقد ہوئی جبکہ نہم جماعت کے تمام مضامین کے ماڈل پیپرز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے جو ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شائع کر دیے جائیں گے، جو بورڈ آفس سے متصل عسکری اور حبیب بینک سے قیمتاً حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق 2009ء سے جماعت نہم کے امتحانات نئے طرز سے لیے جائیں گے جس میں 20 فیصد پسند کے سوالات، 50 فیصد مختصر جواب کے سوال اور 30 فیصد بیانیہ جوابات کے سوالات ہوں گے۔ جماعت دہم کے لیے اس کا اطلاق 2010ء سے ہوگا۔





شکریہ جنگ