Author Topic: شہری اور دیہی آبادی میں فرق  (Read 1070 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
شہری اور دیہی آبادی میں فرق
« on: August 31, 2009, 03:23:04 PM »
شہری اور دیہی آبادی میں فرق

    اصطلاحی اعتبار سے شہری اور دیہاتی آبادی میں فرق كے لیے علاقہ كی آبادی اور وہاں دستیاب سہولتوں كے معیار كو پیمانہ تصور كیا جاتا ہے۔ شہری آبادی سے مراد ایسی آبادی ہے جس میں رہنے والوں كی تعداد 5 ہزار یا اس سے زائد ہو اور وہاں شہری زندگی كی عام سہولتیں موجود ہوں۔ آبادی كا مطالعہ دلچسپ اور معلومات افزا ہوتا ہے اس سے كسی بھی اقتصادی حالت اور لوگوں كے رہن سہن كا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ صنعت و حرفت اور تجارت كے مراكز عام طور پر شہروں یا ان كے نواح میں واقع ہوتے ہیں۔ جس ملك كی زیادہ آبادی شہروں میں رہتی ہو اس كا شمار عموماً صنعتی اور تجارتی اعتبار سے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوتا ہے۔ جس ملك كی زیادہ آبادی دیہات میں رہتی ہو وہاں زراعت كو مركزی پیشے كی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

    دیہات میں زندگی كی    ہوتی ہیں۔ ان میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم، صحت، تفریح اور سیوریج كے نظام كی سہولتیں شامل ہیں۔   نسبت دیہات میں كم ہوتے ہیں۔ البتہ دیہاتی زندگی میں سادگی كا پہلو نمایاں ہوتا ہے جبكہ     رنگ حاوی ہوتا ہے۔

شہروں كی

پاكستان میں آبادی كی اكثریت دیہات میں رہائش پذیر ہے لیكن آبادی میں تیز اضافے اور دیہات میں متبادل روزگار كے مواقع اور سہولتیں كم ہونے كی وجہ سے لوگ شہروں كی طرف منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ شہروں میں صنعتی اور تجارتی ترقی كی رفتار تیز ہے۔ شہریوں كے     سہولتیں بھی عموماً دیہات سے بہتر ہیں۔ اچھے ہسپتال اور علاج كی سہولتیں، بہتر تعلیمی ادارے خصوصاً اعلیٰ تعلیم كی سہولتیں اور تفریح كی سہولتیں شہروں میں زیادہ اور بہتر شكل میں ہیں۔ اس كے علاوہ شہروں میں ثقافتی زندگی میں گہما گہمی بھی زیادہ ہے اس لیے لوگوں میں دیہات سے شہروں میں آباد ہونے كا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔

بڑے شہروں كی آبادی میں اضافہ

پاكستان كے شہری علاقوں كی آبادی، مجموعی آبادی میں اضافہ كے سبب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پچھلی دو مردم شماریوں كے دوران ﴿1981-98ئ﴾ كراچی شہر میں اوسطاً 3.45فیصد افراد كا اضافہ ہوا۔ لاہور میں3.2فیصد آبادی بڑھی۔ فیصل آباد كی آبادی میں3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ راولپنڈی كی آبادی قریباً3.4 فیصد سالانہ كے حساب سے بڑھی۔