PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => MSF => Topic started by: sb on April 22, 2009, 09:40:39 AM

Title: مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز گروپ سندھ نفاذ شریعت کےلئے جدوجہد کریگی
Post by: sb on April 22, 2009, 09:40:39 AM

 مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز گروپ سندھ نفاذ شریعت کےلئے جدوجہد کریگی

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن نواز گروپ سندھ کے صدر انجنئر روشن علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز پورے ملک میں نفاذ شریعت کیلئے جدوجہد کرے گی۔ یہ بات انہوں نے میرپورخاص میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

روشن علی بلوچ نے کہا کہ شریعت محمدی کی مخالفت کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص اور سانگھڑ میں مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں کچھ اختلافات ہیں جو پارٹی کے صوبائی صدر سید غوث علی شاہ جلد ختم کرائیں گے۔
      شکریہ جنگ