Author Topic: University of Gujrat MA,MSc and MCom Results  (Read 1330 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
University of Gujrat MA,MSc and MCom Results
« on: December 20, 2018, 02:02:27 PM »
University of Gujrat MA, MSc and M.Com Results

GUJRAT: The University of Gujrat (UoG) has announced MA, MSc and M.Com (Part I & II) results for year 2018
جامعہ گجرات نے ایم اے؍ ایم ایس سی ؍ ایم کام کے سالانہ امتحانات پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ایم اے؍ ایم ایس سی؍ ایم کام کے مضامین ریاضی،انگریزی،سیاسیات ،اکنامکس، اسلامیات، اردو ،سائیکالوجی ، اپلائیڈ سائیکالوجی ،کامرس، فزکس، فزیکل ایجوکیشن و سپورٹس سائنسز اورکیمسٹری کے سالانہ امتحانات 2018ء کا اعلان کیا گیا ہے۔

رزلٹ کارڈ
کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات ڈاکٹر محمد دانش کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریگولر امیدواران کا رزلٹ اُنکے متعلقہ کالجوں جبکہ پرائیویٹ امیدوران کا رزلٹ انکے متعلقہ ایڈریس پر ارسال کر دیا گیا ہے۔
اگر کسی امیدوار کو جاری کر دہ رزلٹ کارڈ میں کوئی غلطی نظر آئے یا اُسے رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بیس دن کے اندر درخواست دینے کا اہل ہے۔

ری چیکنگ
اگر کوئی امیدوار اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہو تو وہ بیس دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست جمع کروانے کا اہل ہے۔
اس سلسلہ میں ری چیکنگ فارم بنک آف پنجاب کی حافظ حیات کیمپس اور فوارہ چوک کی شاخوں پر دستیاب ہیں۔ ایم اے ؍ ایم ایس سی
سپلیمنٹری امتحانات
پارٹ فرسٹ و سکینڈ کے سپلیمنٹری امتحانات فروری 2018ء میں متوقع ہیں۔
سپلیمنٹری امتحانات کے لیے امتحانی فارم اور فیس سنگل فیس کے ساتھ20دسمبر2018 سے یکم جنوری2019ء تک اور ڈبل فیس کے ساتھ2جنوری سے10جنوری2019ء تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔

ویب سائٹ اورموبائل ایس ایس ایم کا طریقہ کار
اس مقصد کے لیے امتحانی فارم جامعہ گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ رزلٹ جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے علاوہ ازیں 800241پر SMSکے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔