Author Topic: کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا  (Read 2058 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
کراچی … میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے ریگولراور اسپیشل طلبا کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات کلیم اصغر کرمانی نے نتائج کا اعلان کیا۔تینوں پہلی پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ پی ای سی ایچ ایس اسکول کی جویریہ نظام نے 795 نمبر لیکر پہلی،نوید اسکول کی فرحت العین نعیم نے791 نمبر لیکر دوسری جبکہ پی ای اسی ایچ ایس اسکول ہی کی حفصہ سہیل نے790 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی اور کامیابی کا تناسب67 فیصد رہا۔ میٹرک بورڈکی جانب سے دسویں جماعت سائنس کے خصوصی طلبا کے امتحانی نتائج کا بھی اعلان کیاگیاجس میں تینوں پوزیشنز لڑکوں نے حاصل کیں۔طیبہ اکیڈمی کے عادل خان نے 745نمبر لیکر پہلی پوزیشن ،طیبہ اکیڈمی کے وقارالدین نے738 نمبر لیکر دوسری پوزیشن جبکہ اسی اسکول کے حماد سجاد نے 736 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
شکریہ جنگ