Author Topic: تعلیمی بورڈز میں خلاف ضابطہ اور ریٹائرڈ افسران کی تقرریاں  (Read 2069 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
تعلیمی بورڈز میں خلاف ضابطہ اور ریٹائرڈ افسران کی تقرریاں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تعلیمی بورڈز میں خلاف ضابطہ اور ریٹائرڈ افسران کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے ٹیکنیکل بورڈ کے ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر سراج السلام بخاری کو ایک سال کا مزید کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے جبکہ 2001 میں گریڈ 19 میں ریٹائرڈ ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل حق خورشید کو گریڈ 20 میں حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ 19 گریڈ میں ریٹائرڈ ٹیچر کو گریڈ 20 کی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فضل حق کو دو سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور ان کی تقرری سلطان عباس کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے جن کے عہدے کی میعاد پوری ہو چکی تھی واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے سندھ کابینہ کے فیصلے کی رو میں تمام ریٹائرڈ افسران کو فارغ کر دیا تھا جب کہ ساتھ ہی او پی ایس(کم گریڈ افسران) کو واپس اصل گریڈ میں بھیج کر ان کی جگہ سینئر افسران کو تعینات کردیا تھا تاہم سندھ کے تعلیمی بورڈز اور جامعات میں اسی فیصلے کا تاحال اطلاق نہیں کیا گیا البتہ صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبائی کابینہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے چارٹر انسپکشن کمیٹی کے سربراہ ایس ایم قریشی کو پہلے فارغ کر دیا مگر انہیں بعد میں ضروری قرار دیتے ہوئے ان کی تقرری کی دوبارہ سفارش وزیراعلیٰ سندھ سے کی تھی جس کی منظوری کے بعد انہیں دوبارہ اپنے عہدے پر تعینات کر دیا تھا۔



شکریہ جنگ