Author Topic: پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ای پورٹل کا اجراء  (Read 1148 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ای پورٹل کا اجراء
لاہور: پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے بھر کی جامعات سے معلومات کے حصول کے لیے ای پورٹل کا اجراء کر دیا ہے ای پورٹل کی بدولت جامعات سے طلباء و طالبات، اساتذہ ، پیش کیے جانے والے پروگراموں اور سب کیمپسز کی جملہ اور تازہ ترین معلومات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی
جس سے اعلیٰ تعلیم پرموثر پالیسی سازی میں مدد حاصل ہوگی۔ اجراء کی تقریب پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ای سی ضیاء بتول ، ڈائریکٹر آصف منیر اور 25 نجی جامعات کے سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء بتول کا کہنا تھا کہ موثرفیصلہ سازی کے لیے درست ، تصدیق شدہ اور تازہ ترین معلومات کی دستیابی انتہائی ضروری ہے ۔ ای پورٹل کا اجراء پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اعلیٰ تعلیم پر موثر پالیسی سازی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 2 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی